اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

امریکی سینیٹر کا فلسطینی پناہ گزینوں کی فنڈنگ بحال کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے بائیڈن انتظامیہ سے UNRWA کی فنڈنگ بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی سینیٹر نے بیان جاری کیا جس میں امریکہ سے اقوام متحدہ کی فلسطینی امدادی ایجنسی کو فنڈنگ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے اسرائیل کے الزامات پر فلسطینی پناہ گزینوں کی فنڈنگ روک دی تھی کہ اس کے کچھ عملے نے حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں میں حصہ لیا تھا۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی فنڈنگ روکنے پر پاکستان کا اظہارِتشویش

- Advertisement -

سینڈرز نے کہا کہ غزہ میں 1.1 ملین افراد کو بھوک کا خطرہ لاحق ہے، ظاہر ہے، غزہ میں UNRWA کے 13,000 ملازمین میں سے کسی کا بھی حماس کے ساتھ شامل ہونا قابل قبول نہیں ہے اور جن 12 افراد پر الزامات لگائے گئے ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہیے تاہم 12 لوگوں کے اعمال کی وجہ سے لاکھوں افراد کو نقصان اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور دیگر ممالک کو اس انسانی تباہی کو روکنے کے لیے مالی امداد بحال کرنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں