لاہور: اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بننے والی فلم ’لاہور سے آگے‘ پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے اور شائقین کی جانب سے اسے خاصی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
لاہور میں فلم ’لاہور سے آگے‘ کا شاندار پریمیئر منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں فلمی ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ اس موقع پر فنکاروں نے نہایت ہی دیدہ زیب لباس زیب تن کیے۔
آئیے دیکھتے ہیں پریمیئر میں مختلف فنکاروں نے کیا زیب تن کیا۔
:صبا قمر
Saba Qamar wearing Zainab Chottani at the #lahoreseageypremier check out HIP for the fashion hits and misses! #karachi #redcarpet #zainabchottani
A photo posted by HIPinPakistan (@hipinpk) on
فلم ’لاہور سے آگے‘ کی مرکزی کردار صبا قمر نے فلم کی تشہیری مہم کے تمام عرصہ میں بہترین اور جدید ملبوسات زیب تن کیے اور اس تقریب میں بھی وہی سب سے عمدہ نظر آئیں۔ البتہ ان کا میک اپ ان کی ساڑھی کے لحاظ سے مزید بہتر کیا جاسکتا تھا۔
:طوبیٰ صدیقی اور عدیل حسین
اے آر وائی فلمز کی ایک اور کاوش ’دوبارہ پھر سے‘ کی کاسٹ میں شامل عدیل حسین اور طوبیٰ صدیقی نے بھی تقریب میں نہایت عمدہ لباس میں شرکت کی اور سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
:ثروت گیلانی
فلم کے پریمیئر میں معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی شرکت کی اور گو کہ وہ سادہ لباس میں تھیں تاہم ان کا لباس نہایت جدید اور خوبصورت تھا۔
:فریحہ الطاف
معروف فیشن ڈیزائنر اور فیشن کی دنیا کے ایک اہم نام فریحہ الطاف نے بھی ہمیشہ کی طرح متاثر کن اسٹائل کے ساتھ پریمیئر میں شرکت کی۔
:حریم فاروق
حریم فاروق اپنی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور فلم ’جانان‘ سے لے کر ہر موقع پر وہ نہایت بہترین انداز میں نظر آئیں۔ اس تقریب میں بھی ان کا سیاہ اور سفید لباس مشرقی اور مغربی امتزاج کا نمونہ تھا تاہم ان کے میرون رنگ کے جوتے لباس کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہوسکے۔