تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پرسکون نیند کے لیے بہترین غذائیں

اگر آپ کو رات سونے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے تو آپ اکیلے نہیں ہیں دنیا بھر میں کروڑوں افراد روزانہ اسی پریشانی سے گزرتے ہیں۔

عام طور پر یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ ہر رات 7 سے 9 گھنٹے کے درمیان بلاتعطل نیند لیں حالانکہ بہت سے لوگ نیند لینے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔

یہاں ماہرین بہترین غذائیں بتا رہے ہیں جو آپ سونے سے پہلے کھا سکتے ہیں تاکہ آپ کی نیند کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

شہد

شہد کو پُرسکون نیند فراہم کرنے والی غذا کہا جاتا ہے، اگر آپ سونے سے پہلے شہد کھا لیں تو آپ کو معیاری نیند آئے گی، اس کے ساتھ ہی ماہرین کہتے ہیں کہ گرم پانی، لیموں اور شہد کا ایک مگ رات کو جسم کو سکون بخشنے اور نیند لانے کے لیے ایک بہترین مشروب ہے۔

کیلا

کیلے ایک بہترین غذا ہیں لیکن اگر آپ عام طور پر ناشتے میں کیلا کھاتے ہیں، تو آپ سونے سے پہلے اس پھل کو کھا سکتے ہیں۔

یہ نیند کے لیے بہترین غذاؤں میں سے ایک ہیں، ان میں میگنیشیم کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے پٹھوں کو آرام اور جسم کو سکون ملتا ہے۔ اگر آپ رات کو اچھی نیند چاہتے ہیں تو سونے سے پہلے کیلا لازمی کھائیں۔

بادام

بادام کو باقاعدگی سے کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس اور دل کی بیماری کے خطرات کم ہوسکتے ہیں، یہ دعوی کیا گیا ہے کہ بادام نیند کے معیار کو بڑھانے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ بادام، گری دار میوے کی کئی دوسری اقسام کے ساتھ، ہارمون میلاٹونن کا ذریعہ ہیں جس سے پُرسکون نیند ملتی ہے۔

چیری

چیری کو نیند کو فروغ دینے والی غذا کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ ان میں قدرتی طور پر میلاٹونن ہوتا ہے۔ چیری کا کھانا یا چیری کا جوس پینا طویل اور گہری نیند کو فروغ دینے میں مدد کر سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -