پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

دنیا کی سو بہترین یونیورسٹیز میں پاکستان کی صرف ایک جامعہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستان کی نسٹ یونیورسٹی کو دنیا کی سو بہترین یونیورسٹییز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

رینکنگ کے مطابق نسٹ نے گزشتہ سال کی نسبت 2 درجہ ترقی کی ہے، اس سے قبل گزشتہ سال جاری ہونے والی فہرست میں نسٹ کانمبر76واں تھا۔

لاہور کی نجی یونیورسٹی لمز 651 نمبر پر ہے۔ کیو ایس این کی رینکنگ میں پاکستان سے 30 یونی ورسٹیوں کو  شامل کیا گیا ہے۔ دنیا بھر کی جامعات کی سالانہ درجہ بندی ميں پنجاب کی کوئی سرکاری یونیورسٹی دنیا کی پہلی 800جامعات میں نہ آسکی۔

لاہور کی یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 801 ،لاہور کی پنجاب یونیورسٹی بھی 801 جب کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد 1001 نمبر پر آئی ہے۔

پنجاب کی صرف 3 سرکاری اور 3 نجی یونیورسٹیز ہی درجہ بندی میں آسکیں، جامعات کی ریسرچ، تعلیمی شہرت اور فیکلٹی کے تناسب کی بنیاد پر درجہ بندی جاری کی گئی ہے۔ فہرست میں قائد اعظم یونی ورسٹی، کامسٹ اسلام آباد اور جامعہ کراچی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) صرف کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی کی درجہ بندی کوتسلیم کرتا ہے۔ اس سے قبل جون میں جاری رینکنگ پر پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے دعوٰی کیا تھا کہ یونیورسٹی کی کیو ایس ورلڈ رینکنگ میں سال 2022 میں بہتری آئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں