پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

’دانش نے فضا کو بیوی ماننے سے انکار کردیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں دانش نے فضا کو بیوی ماننے سے انکار کردیا۔

ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں فہد شیخ (دانش)، فاطمہ آفندی (فضا) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں مہرالنسا حیدر (عائزہ)، اسامہ طاہر (سعد)، تانیہ حسین (انعم)، سید محمد احمد (نعیم)، جویریہ سعود (پھوپھو)، ایمان خان، بینا منصور، سجاد پال، سعد فریدی، قدسیہ علی شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی باپ اور بیٹیوں کی محبت کے گرد گھومتی ہے جس میں نعیم اپنی پانچوں بیٹیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

وہ اپنی بیٹی کو شادی کے دن تاکید کرتے ہیں کہ ’سسرال میں اپنے باپ کی عزت کا خیال رکھنا۔‘

لیکن عائزہ اپنے دوست کے جھوٹ پر یقین کرتے ہوئے شادی کی تقریب چھوڑ کر چلی جاتی ہے اور گھر والے عزت بچانے کی خاطر فضا کی شادی دانش سے کروادیتے ہیں۔

15ویں قسط کے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ ’دانش اہلیہ فضا سے کہتے ہیں کہ ’میں نے تمہیں اپنے کمرے میں جگہ دی ہے اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ تم میرے دل میں بھی جگہ بنالوں گی میرے ذہن نے ابھی تک تمہیں اپنی بیوی قبول نہیں کیا ہے اس لیے اپنی حد رہو۔

ادھر عائزہ اور فضا کے بھائی بہن کے دوست سے کہتے ہیں کہ ’تمہاری نام نہاد محبت کی وجہ سے صرف عائزہ کی زندگی ہی برباد نہیں ہوئی ہے بلکہ فضا کی زندگی کی برباد ہوئی کیونکہ اس شخص نے فضا کو آج تک قبول نہیں کیا ہے۔

کیا فضا دانش کے رویے کو برداشت کرسکیں گی؟ کیا دانش فضا کو قبول کرلیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں