تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خبردار! چائے کے ساتھ یہ کھانا زہر قاتل ہوسکتا ہے

چائے پینا ہمارے روزمرہ کے معمولات میں شامل ہے کچھ لوگوں کو اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت ہوتی ہے لیکن بعض صورتوں میں یہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔

چائے دنیا بھر میں پیا جانے والا مقبول ترین گرم مشروب ہے۔ مرد وخواتین کی تفریق کے بغیربچے، بڑے، بوڑھے سب اسے شوق سے نوش کرتے ہیں۔ گھر یا دفتر آئے مہمانوں کی تواضع بھی چائے سے ہی کی جاتی ہے۔ کچھ لوگوں کو چائے کے ساتھ کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت ہوتی ہے لیکن بعض چیزیں چائے کے ساتھ کھانا انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔

اگر آپ بسکٹ، پیسٹری، کباب، نمکو یا اس سے ملتی جلتی کھانے پینے کی چیزیں چائے کے ساتھ کھانے کے عادی ہیں تو بے فکر ہو کر کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ کہ زیادتی کسی بھی چیز کی بری ہوتی ہے لیکن ہم یہاں آپ کو چند وہ چیزیں بتا رہے ہیں جنہیں آپ کبھی چائے کے ساتھ کھانے کے لیے استعمال نہ کریں کیونکہ یہ آپ کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوسکتی ہیں۔

لیموں:

لیموں تو شاذ ونادر ہی کوئی چائے کے ساتھ کھانے کا سوچے گا لیکن لیموں سے بنی چیزیں چائے کے ساتھ کھائی جاتی ہیں جیسے کہ سموسے، کباب کیلیے لیموں سے بنائی گئی چٹنی، چاٹ جس پر لیموں چھڑکا گیا ہو تو ایسی چیزیں بھی چائے کے ساتھ کھانے سے آپ کی صحت متاثر ہوسکتی ہے کیونکہ لیموں یا اس سے بنی چیزیں چائے کے ساتھ کھانے سے ایسڈ ریفلکس یعنی گیس، جلن یا تیزابیت کے مسائل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ہری سبزیاں:

اگر آپ چائے کے ساتھ ہری سبزیاں کھاتے ہیں یا اس سے بنی چیزیں جیسا کہ مکس ویجیٹیبل سموسے یا رول تو آپ کو ان سبزیوں کے غذائی اجزاء نہیں ملتے کیونکہ چائے ان کی خصوصیات کو جذب کر لیتی ہے۔ اس لیے آپ کو چائے کے ساتھ ہری سبزیوں کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ہلدی:

جب ہلدی اور چائے کے خواص اکٹھے ہو جائیں تو ان دونوں کو ایک ساتھ ہضم کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ ان دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے تیزابیت اور اپھارہ ہو سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -