اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

یواےای میں مچھلی کے شوقین خبردار! بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں مچھلی کھانے کے شوقین افراد ہوجائیں ہوشیار! حکومت نے دو اہم قسم کی مچھلیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں سونے کی لکیر والی سی بریم اور کنگ سولجر بریم مچھلی کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ماہی گیروں کو ان دو اقسام کی مچھلیوں کے شکار سے روک دیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ مچھلیوں کو واپس سمندر میں چھوڑ دیں۔

یہ پابندی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی جانب سے لگائی گئی ہے جو ایک ماہ تک برقرار رہے گی۔ یکم سے 28 فروری تک ملک بھر کے بازاروں، شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں ان دو قسم کی مچھلیوں کی خریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے پانیوں اور غذائی تحفظ کے پیش نظر مچھلی کے ذخیرے کو یقینی بنانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں