جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شادی شدہ شخص نے اپنی دوست کو قتل کرکے لاش دفن کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے حیدرآباد میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جب ایک شادی شدہ شخص نے اپنی محبوبہ کو بے دردی سے قتل کرکے لاش دفن کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بے رحم ملزم نے لڑکی کی لاش کے پہلے ٹکڑے کئے پھر ان ٹکڑوں کو دفن کردیا، لرزہ خیز قتل کی واردات ریاست تلنگانہ ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں پیش آئی، معاملے کا دو روز گزرنے کے بعد انکشاف ہوا۔

32 سالہ سواتی اور شادی شدہ شخص ویرا بھدرم کے درمیان گزشتہ 6 سال سے تعلقات قائم تھے، سواتی بھی اسی کے گھر میں رہا کرتی تھی، خاندانی تنازعات اور معاشی مسائل کے باعث بھدرم اور سواتی کے درمیان جھگڑے معمول بن گئے تھے، جس پر سفاک ملزم نے انتہائی قدم اُٹھانے کی ٹھان لی۔

- Advertisement -

ملزم نے 9 نومبر کو مہلک ہتھیار سے سواتی کو موت کی نیند سلا دیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے اسے قریبی کھیت میں دفن کردیا، پولیس کی جانب سے تحقیقات کی گئیں تو معاملے کا علم ہوا اور لاش کی باقیات نکال کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارت میں حیدرآباد کے پرانے شہر میں بے رحم شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگادی تھی۔

بنڈلہ گوڑہ ہاشم آباد کے فیاض قریشی (25) سال اور قمر بیگم (23) کی شادی کو چند سال ہی ہوئے تھے۔

شوہر اپنی بیوی پر شک کرتا تھا، جس کے باعث اکثر دونوں میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز دونوں کے درمیان اسی بات پر لڑائی ہوئی، شوہر نے طیش میں آکر خنجر سے بیوی کو قتل کردیا اس کے بعد پیٹرول چھڑک کر لاش کو بھی جلا ڈالا۔

بینک میں ملازمت پیشہ لڑکی نے زندگی کا خاتمہ کیوں کیا؟ اہم انکشاف

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں