جمعرات, جون 12, 2025
اشتہار

بچیوں کو بچانے کے لیے دلہن دریا میں کود گئی، تینوں جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بکھر کے قریب دریائے سندھ پر دلہن اور دو بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بکھر کے قریب دلہن کزن کو بچانے کے لیے دریائے میں کود گئی جس کے نتیجے میں اس کی جان چلی گئی۔

بچی کنارے پر کھیلتے ہوئے بچی پیر پھسلنے سے دریائے سندھ میں گری تھی۔

دلہن کی شادی 15روز قبل ہوئی تھی علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو دریا سے نکالا۔

ادھر  راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں مچھلیاں پکڑنے اور نہانے کے لیے آنے والے بچے سمیت چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق مچھلیاں پکڑنے کے دوران ایک بچہ ڈوبا، جس کو بچانے کے لیے تینوں افراد نے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔ تاہم بچے کو بچانے کی کوشش میں وہ بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔

مقامی افراد نے تمام لاشیں تالاب سے نکال لیں اور اسپتال منتقل کر دیں جہاں سے معمول کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس ایچ او ٹیکسلا کے مطابق چاروں افراد نہانے اور مچھلی کا شکار کرنے کے لیے تالاب آئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں