جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

بھارت نے پی آئی اے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بھارت نے پی آئی اے کی پرواز کو اپنی حدود سے گزارنے پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازوں کو بھارتی حدود سے گزارنے سے منع کردیا۔

بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی پشاور سے کوالالمپور جانے والی پرواز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے نہ دیا، بعد ازاں پرواز پی کے 894 کو لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

- Advertisement -

بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنا پیشگی اطلاع کے پی آئی اے کے طیارے کو پاکستان واپس موڑ دیا، بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی پرواز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کی وجوہات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔

پی آئی اے کی مذکورہ پرواز میں 250 مسافر سوار تھے ۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کی کوالالمپور جانے والی پرواز بھارتی فضائی حدو سے ہی گزر کر جاتی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں