اسلام آباد : مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت چاہتا ہے کہ کشیدگی بڑھے اور دنیا کی توجہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے بہیمانہ تشدد سے توجہ ہٹ جائے۔
قومی اسمبلی میں ایل او سی کی صورتحال پر پالیسی بیان دیتے ہوئے انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہر معاملے پر مذاکرات کرے گا بشرطیکہ کشمیر مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہو۔
مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں سے ہمارا رشتہ انمنٹ ہے کشمیریوں کا جذبہ دن بدن بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل او سی اور کشمیر کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ارکان کے وزرائے خارجہ کو خط لکھا ہے جب کہ آج ان ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات بھی کی جارہی ہے۔
مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہم سفارتی محاذ پر سرگرم ہیں اور اپنی پالیسی کو لے کر چل رہے ہیں،عالمی سطح پر کشمیر میں ہونے والے مظالم کو آگاہ کر رہا ہے،پوری امید ہے کہ ہماری کی گئی لابی کامیاب ہو گی اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل کیا جائے گا۔