راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کی، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع کردی۔
بھارتی فوج نے ایل او سی پرافتخارآباد سیکٹر، کوٹلی اورکیل سیکٹر کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی کے باعث بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایس ایف نے آبادی پر فائرنگ اورگولہ باری کی، واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز میں پانچویں بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔