راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے والی زخمی خاتون فریدہ تین روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہیں۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد چار ہوگئی ۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آٹھ اگست کو جندروٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں اٹھائیس سالہ خاتون فریدہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں ۔
فریدہ کو علاج کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا تاہم وہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔