جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

ایکسائز اہلکاروں کی مبینہ رشوت وصولی کی کوشش میں ڈرائیور جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولنگر: ایکسائز اہلکاروں کی مبینہ رشوت وصولی کی کوشش کے دوران ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے منچن آباد روڈ پر ایکسائز اہلکاروں کی مبینہ رشوت وصولی کی کوشش میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ٹائر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولنگر واقعے کا مقدمہ ایکسائز انسپکٹر سمیت 4 اہلکار کیخلاف درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو منچن آباد روڈ پر کو روکاگیا تھا۔

- Advertisement -

ایف آئی آڑ کے متن کے مطابق ایکسائز انسپکٹر خالد وٹو کی ایما پر اہلکاروں نے 5 ہزار رشوت مانگی، رشوت نہ دینے پر ایک اہلکار نے ٹریکٹر کا کنٹرول سنبھال لیا، ڈرائیور کو زبردستی ٹریکٹر سے اتارنے کے دوران وہ گر کر ٹائر کے نیچے آیا جس کے بعد وہ موقعے پر ہی جان گنوا بیٹھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں