بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

بلوچستان ہائی کورٹ کا اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں مزید مقدمات نہ بنانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں مزید مقدمات نہ بنانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں اعظم سواتی کےبیٹےعثمان سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے درخواست پرسماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف صوبوں میں مزید مقدمات نہ بنانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی دائر درخواست پرحکم دیا۔

عدالت نے آئی جی پولیس بلوچستان سے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف صوبے میں درج مقدمات سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیتے کہا رپورٹ آئندہ سماعت پرپیش کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے آئینی درخواست میں فریق بنائے گئے تمام ادارے حکم کی پابندی کریں اور مزید سماعت بیس دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

خیال ہے سینیٹراعظم سواتی کو کوئٹہ میں درج مقدمات کےتحت بلوچستان منتقل کیا گیا تھا، پولیس نے مقامی عدالت سے چاردسمبرکو سینیٹراعظم سواتی کا پانچ دن کا ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں