بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

بلوچستان ہائی کورٹ کا سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے اعظم سواتی پر صوبے میں دائر تمام مقدمات ختم کرنے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے نے والد کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی جانب سےدرخواست پرسماعت کی، عدالت نے صوبے میں اعظم سواتی کے خلاف تمام ایف آئی آرختم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پولیس کو اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا ، صوبائی پولیس سینیٹراعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے بلوچستان لائی تھی۔

خیال رہے سینٹر اعظم خان سواتی کیخلاف بلوچستان میں پانچ مقدمات درج تھے، جس کے خاتمے کیلئے ان کے بیٹے نے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

بعد ازاں اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ نےاعظم سواتی پردرج 5 مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا ہے، پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر عدالت میں سوالات کا کوئی جواب نہیں دے سکے، عدالتی فیصلہ حاصل کرنے کے بعد اعظم سواتی کی ریلیز کے لیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں