بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ویڈیو: لائیو شو کے دوران بھارتی گلوکارہ کو گولی لگ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں لائیو شو کے دوران گولی لگنے سے بھوجپوری لوک گلوکارہ نیشا اپادھیے گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار میں ثقافتی پروگرام کے دوران گلوکارہ پرفارم کررہی تھیں کہ وہاں موجود لوگوں کی جانب سے خوشی میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولی گلوکارہ کو آ لگی۔

ڈاکٹروں نے گلوکارہ نیشا اپادھیے کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد نیشا کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں فائرنگ کے واقعے کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، تحقیقات کی جائے گی کہ فائرنگ کیوں کی گئی اور اس میں کون کون ملوث تھا۔

نیشا اپادھیے سارن ضلع کے گور بسنت گاؤں کی رہائشی ہیں اور وہ اکثر مختلف ثقافتی پروگراموں میں پرفارم کرتی رہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں