جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

اجے دیوگن کی فلم ’بھولا‘ کا دوسرا ٹیزر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی فلم بھولا کا دوسرا ٹیزر ریلیز کردیا گیا.

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی فلم ’بھولا‘ کی کاسٹ میں سنجے مشرا، رائے لکشمی، تبو، مرکند دیش پانڈے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ ابھیشک بچن بھی بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اجے دیوگن نے انجام دیے ہیں فلم 30 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

’بھولا‘ کی کہانی اجے دیوگن اور ایک بچی کے گرد گھومتی ہے جب دس سال بعد وہ جیل سے رہا کر اپنی بیٹی سے ملنے پہنچتے ہیں۔

اجے کو راستے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے جس پر ان کا سفر مزید کٹھن ہوجاتا ہے کیا وہ بیٹی سے مل سکیں گے؟

فلم کا دوسرا ٹیزر دو روز قبل ریلیز کیا گیا، اجے دیوگن کہتے ہیں کہ جو باپ دس سال میں ایک گڑیا نہیں دے پایا وہ ایک رات میں دنیا دینے کی سوچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اجے دیوگن اور تبو نے فلم دریشم ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں