منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

کارتک آریان نے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کی جانب سے دیے گئے بڑے سرپرائز کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان نے خوشخبری سنائی ہے کہ بھول بھلیاں فرنچائز کی تیسری فلم آنے والی ہے جس میں وہ ’روح بابا‘ کا کردار ادا کریں گے۔

کارتک آریان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’بھول بھلیاں 3‘ کا پہلا ٹیزر شیئر کر دیا جس میں وہ روح بابا کے روپ میں کہہ رہے کہ ’میں نہ صرف روحوں سے بات کرتا ہوں بلکہ وہ میرے اندر بھی آ جاتی ہیں۔‘

- Advertisement -

اداکار نے ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا کہ فلم 2024ء میں ہندو تہوار دوالی کے موقع پر سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

https://twitter.com/TheAaryanKartik/status/1630924483497443328?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1630924483497443328%7Ctwgr%5E8a45dd847a1e4fcf429a64c2dbef288055133c2e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bollywoodlife.com%2Fnews-gossip%2Fbhool-bhulaiyaa-3-teaser-kartik-aaryan-aka-rooh-baba-drops-a-major-surprise-shares-release-date-of-part-3-bollywood-entertainment-news-2356428%2F

فرنچائز کی پہلی قسط میں سُپر اسٹار اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ دوسرے پارٹ میں کارتک آریان نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور یوں فلم 250 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

کارتک آریان نے حال ہی میں ’بھول بھولیا 2‘ میں بہترین اداکاری کیلیے ایوارڈ حاصل کیا اور اب اگلی فلم کیلیے پُرجوش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں