جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

راج کمار راؤ کی فلم ’بھول چک معاف‘ کی ریلیز بھارتی سنیماؤں میں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چک معاف‘ کی ریلیز بھارتی سنیماؤں میں منسوخ کردی گئی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چک معاف‘ کی تھیٹر میں ریلیز منسوخ کردی گئی۔

فلم کو کل بھارت کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا لیکن اب فلم کا پریمیئر 16 مئی 2025 کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے ساتھ تعطل کے درمیان ملک میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چُک معاف‘ کا ٹریلر جاری

بھارتی باکس آفس تجزیہ کاروں کے مطابق ’بھوک چک معاف‘ نے ابتدائی دن کے شوز کے لیے تقریباً 3000 ٹکٹس پیشگی فروخت کیے تھے۔

فلم کے تقریباً 15000 ٹکٹیں فروخت ہونے کی توقع تھی جس کی مالیت تقریباً 3.5 کروڑ بنتی ہے۔

تاہم میڈاک فلمز نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان فلم کو او ٹی ٹی پر چلانے کا انتخاب کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چک معاف‘ کا ٹریلر گزشتہ ماہ ریلیز ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں