جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

عوام کے احتجاج سے 29 ہزار درخت کٹنے سے بچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مدھیہ پردیش میں گزشتہ ایک ہفتے سے چل رہی ’چپکو تحریک‘ کے بعد مدھیہ پردیش ہاؤسنگ اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ نے درختوں کو کاٹنے سے متعلق اپنی متنازعہ اسکیم کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین ا لاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے شہری ترقی اور مکانات کے وزیر کیلاش وجے ورگیہ نے کل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر اس حوالے سے آگاہ کیا۔

کیلاش وجے ورگیہ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ نئے بھوپال کے منصوبے اور علاقے میں موجود درختوں کے ماحولیاتی تحفظ کے پیش نظر پیش کردہ تجویز کو مکمل غور و خوض کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

- Advertisement -

مذکورہ بیان سامنے آنے کے بعد بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ ملازمین کے لیے رہائش کی کمی کے باعث ابتدائی منصوبہ تیار کرکے حکومتی سطح پر پیش کیا گیا تھا۔

علاقے میں موجود درختوں کے پیش نظر مجوزہ منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے دیگر متبادل جگہوں کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس اسکیم کے تحت تقریباً 29 ہزار درختوں کو خطرہ لاحق تھا۔ اس کے پیش نظر مختلف سماجی تنظیمیں اور مقامی باشندے اس علاقے میں تقریباً ایک ہفتے سے احتجاج کر رہے تھے۔

دریا پر تعمیر برج افتتاح سے قبل ہی گر گیا، ویڈیو وائرل

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کا بھی اس حوالے سے کہنا تھا کہ کسی بھی درخت کی وقت سے پہلے موت نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی درخت کو کاٹنے دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں