تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بہروز سبزواری نے بیٹے سے متعلق جعلی ٹویٹ کی وضاحت دے دی

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ٹویٹ کی حقیقت بیان کردی۔

اداکار بہروز سبزواری کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ وائرل ہوئی جس میں عمران خان کی حمایت پر ان کے اپنے بیٹے شہروز سبزواری کے لیے سخت الفاط درج کیے گئے تھے۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر ہی سامنے آنے والی ویڈیو میں بہروز سبزواری نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے نام سے وائرل ہونے والا ٹوئٹ جعلی ہے ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں رپورٹ درج کروادی ہے اور جس نے بھی یہ حرکت کی ہے وہ انشااللہ جلد گرفت میں ہوگا ۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میراکسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، میرے نام سے چلنے والے تمام اکاؤنٹ جعلی ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں اور جنہوں نے یہ کیا ہے انہیں میں کیفرکردار تک پہنچاؤں گا ۔

 

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر شہروز سبزواری کا اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ ایک انٹرویو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان کو فالو نہ کروں ، سادہ سی بات ہے جس میں کوئی دو رائے نہیں ‘۔

Comments

- Advertisement -