تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘کرونا وبا کا کہہ کر اداکاراؤں کو کم معاوضہ دینا مضحکہ خیر ہے’

بھارت معاون اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے وبا کے دوران مردوں کو مکمل جب کہ خواتین فنکاروں کو کم معاوضہ دینے کو ‘امتیازی سلوک’ قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولی ووڈ فلم انڈسٹری سے وابستہ معاون اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے امتیازی سلوک کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وبائی صورتحال کے دوران خواتین فنکاروں سے امید کی گئی کہ وہ کم معاوضہ لیں جب کہ مرد اداکاروں کو مکمل معاوضہ دیا گیا۔

اداکارہ نے خواتین کو کم معاوضہ دینے کو امتیازی سلوک اور محضکہ خیز قرار دیا۔

گزشتہ ہفتے بھومی پیڈنیکر کی فلم ’بدھائی دو‘ ریلیز ہوئی، اس حوالے بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کے ڈیجٹیل دور میں آپ جو کام کرتے ہیں سوشل میڈیا کی بدولت اس کا رسپانس بہت جلدی ہی سامنے آجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -