تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شعبہ سنسکرٹ میں مسلمان پروفیسر تعینات، ہندو طلبہ کا احتجاج

نئی دہلی : بھارتی شہر بنارس کی ایک یونیورسٹی میں مسلمان پروفیسر کو سنسکرت پڑھانے کے لیے تعینات کردیا، جس کے خلاف متعصب ہندو طلبہ نے احتجاج شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بنارس میں واقع دی بنارس ہندو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فیروز خان نامی مسلمان پروفیسر کی تقرری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر فیروز تمام اُمیدواروں میں سب سے قابل پروفیسر ہیں، مذہب کے نام پر ان کے ساتھ تفریق نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں مذہب، ذات برادری یا صنف سے قطع نظر سب کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب طلبہ کا کہنا تھا کہ کسی پروفیسر کی تقرری ہوتی ہے تو وہ 65 برس یہاں پڑھاتا ہے، ان برسوں میں ہزاروں طلبہ یہاں سے پڑھ کر نکل جاتے ہیں، اس سے کتنے بچوں کا مستقبل تباہ ہو گا۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ ہم مسلمان پروفیسر کی تقرری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور جب تک انہیں ہٹایا نہیں جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ کالج میں نصب کتبے میں واضح طور پر لکھا ہے کہ صرف ہندو اس یونیورسٹی میں پڑھ سکتے ہیں اور غیر ہندوﺅں کا داخلہ بھی یہاں ممنوع ہے، تو پھر مسلمان پروفیسر کیسے یہاں آسکتے ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیروز خان کا تعلق راجستھان سے ہے، انہوں نے سنسکرت میں پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے، اس سے قبل وہ جے پور کے ایک سنسکرت ادارے میں پڑھاتے تھے اور سنسکرت کے ایک بہترین اسکالر ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ انہیں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں، فیروز خان کی تقرری کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ تمام اُمیدواروں میں سب سے بہتر ہیں۔

انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضابطے کے مطابق مذہب کی بنیاد پر کسی سے تفریق نہیں برتی جا سکتی۔

ڈاکٹر رام نارائین دیویدی نے بتایا کہ پروفیسر فیروز خان کی تقرری پوری طرح مسلمہ ضابطوں کے تحت کی گئی ہے، طلبہ یہاں ہنگامہ کر رہے ہیں، وہ یہ سمجھ نہیں رہے ہیں کہ ان کا انتخاب ضابطے کے تحت ہوا ہے، طلبہ کو سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -