جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاکستان سے بیرون ملک قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: باچا خان ایئر پورٹ سے بیرون ملک قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی اور 36 قیمتی موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے تحت کارروائیاں جاری ہے ، چیف کلکٹر کسٹمز کی ہدایت پر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

چیف کلکٹر کسٹمز محمد جمیل نے بتایا کہ باچا خان ایئر پورٹ سے بیرون ملک قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی اور ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران 36 قیمتی موبائل فون برآمد کرلئے۔

محمد جمیل نے بتایا کہ سامان جدہ سے پشاور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے برآمد کیا گیا جبکہ پشاور چارسدہ میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 25 کلو منشیات برآمد ہوئی۔

کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال مختلف کسٹم آپریشنز میں 592 ملین کا سامان ضبط کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں