اسرائیل کی اندھی حمایت اور امداد کے معاملے پر بائیڈن انتظامیہ کو سبکی کا سامنا ہے۔
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کو نظرانداز کرکے اسرائیل کی کھلم کھلا حمایت اور امداد کے بعد صدر بائیڈن کو نئی مشکلات درپیش ہیں۔
سینیٹرز نے بائیڈن کی 111 بلین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اب اسرائیل کیلئے امداد مسترد ہونے پر بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کی امداد کو کٹ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
- Advertisement -
وائٹ ہاؤس نے یوکرین کی امداد کیلئے تجارتی مائیگریشن قوانین پر غور شروع کیا ہے۔
ریپبلکنز نے کیف کیلئے نئے فنڈز کی منظوری سرحدی سیکیورٹی سےجوڑ دی ہے۔ ریپبلکنز کے جواب میں بائیڈن انتظامیہ کا امیگریشن کنٹرول کو سخت کرنے پر غور جاری ہے۔
ریپبلکنز نے یوکرین کو اب تک کی امداد سے متعلق جوابدہی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔