بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پاکستان بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کیخلاف کارروائی کرے، بائیڈن اور مودی کا مشترکہ مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا کہ بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کیخلاف پاکستان کارروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان پر الزام تراشی سے باز نہ آیا اور امریکا کے دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نے پھر زہر اگلنا شروع کردیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی امریکا کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں بائیڈن اور مودی نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کیخلاف پاکستان کارروائی کرے اور پاکستان اپنی سرزمین انتہا پسند حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

- Advertisement -

مشترکہ اعلامیے میں دونوں رہنماوں نےسرحد پار دہشت گردی اور دہشت گرد پراکسیز کے استعمال کی شدید مذمت کی اور القاعدہ، داعش، لشکرِ طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین سمیت اقوامِ متحدہ کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن اور مودی نے ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ حملوں کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اعلامیے کے مطابق امریکا اور بھارت عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ہر طرح کی دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی مذمت کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں