تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جوبائیڈن کا امریکا میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان افراد کے قتل پر افسوس کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت چار ایشیائی نژاد مسلمانوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست نیو میکسیکو کے شہر البیکرکی میں گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 مسلمانوں کے قتل پر رنج اور غم میں مبتلا ہوں اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ اگرچہ مسلمانوں کے قتل کے واقعات کی مکمل تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں مگر میری دعائیں متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، میری انتظامیہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، نفرت انگیز حملوں کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں۔

دوسری جانب نیو میکسیکو پولیس نے قاتل کی تلاش کیلئے عوام سے مدد کی درخواست کی ہے۔

امریکا: مختلف واقعات میں پاکستانیوں سمیت 4 مسلمان قتل

خیال رہے کہ ریاست نیو میکسیکو میں گزشتہ نو ماہ کے دوران یکے بعد دیگرے 4 قتل کے واقعات پیش آچکے ہیں جبکہ تین گزشتہ کچھ دنوں کے درمیان پیش آئے ہیں، جس سے مسلمانوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

فائرنگ کا حالیہ واقعہ جمعہ کی شب نیو میکسیکو کے شہر الیبکر میں پیش آیا ہے جہاں افغان مہاجر نعیم حسین کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 27 سالہ محمد افضال حسین اور 41 سالہ آفتاب حسین کو قتل کر دیا گیا تھا، دونوں کا تعلق پاکستان سے تھا اور ایک ہی مسجد میں عبادت کے لیے جایا کرتے تھے۔

Comments

- Advertisement -