اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

بائیڈن انتظامیہ شٹ ڈاؤن کے خطرے سے بچ گئی، لیکن ٹرمپ ناراض

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: جو بائیڈن کی انتظامیہ شٹ ڈاؤن کے خطرے سے تو بچ گئی ہے، لیکن نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سخت ناراض ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ نے 14 مارچ تک حکومتی اخراجات کے عبوری بجٹ کا بل منظور کر لیا ہے، جس سے حکومت شٹ ڈاؤن سے بچ گئی ہے۔

سینیٹ میں 85 ارکان نے حمایت اور 11 نے مخالفت میں ووٹ دیا، ایوان نمائندگان میں بل تیسری بار ترامیم کے ساتھ منظور ہوا تھا، ٹرمپ کے حامی سخت گیر ریپبلکنز نے عبوری بجٹ بل کی مخالفت کی تھی۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بل فوری منظور نہ ہوتا تو وفاقی اداروں میں کام جزوی رک جاتا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کی صبح اخراجات کے بل پر دستخط کیے۔

امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ، بائیڈن انتظامیہ حرکت میں آگئی

ایوان سے رخصت ہونے والے اکثریتی رہنما چک شومر نے سینیٹ کے فلور پر کہا ’’یہ ایک اچھا بل ہے، اس سے حکومت چلتی رہے گی اور سمندری طوفانوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ امریکیوں کی مالی مدد ہو سکے گی، کسانوں کی مدد بھی ہوگی اور یہ بل نقصان دہ کٹوتیوں سے بچائے گا۔

واضح رہے کہ اس فنڈنگ ​​ڈیل کے بغیر لاکھوں وفاقی ملازمین یا تو عارضی طور پر بغیر تنخواہ کی چھٹی پر چلے جاتے یا بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہوتے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کا قرض تقریباً 36 ٹریلین ڈالر (29 کھرب پاؤنڈ) ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے اب امریکی قومی سلامتی سے زیادہ سود کی ادائیگیوں پر زیادہ رقم خرچ کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں