اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کیا امریکی اسٹیل جاپانی کمپنی کو مل رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جوبائیڈن نے یو ایس اسٹیل کی جاپان کے نیپون اسٹیل کو فروخت روک دی۔

صدر جوبائیڈن نے پٹسبرگ، پنسلوانیا میں واقع یو ایس اسٹیل کی جاپان کی نپون اسٹیل کو 14.9 بلین ڈالر کی فروخت کو روک دیا ہے۔

جمعہ کو یہ اقدام انضمام کے منصوبے کے لیے ممکنہ طور پر مہلک دھچکا ہے جس کا امریکی حکومت ایک سال سے جائزہ لے رہی تھی۔

- Advertisement -

2024 کے صدارتی انتخابی مہم کے دوران سرفہرست ریپبلکن اور ڈیموکریٹس انضمام کے بڑے پیمانے پر مخالف رہے تھے لیکن جب بائیڈن نے اس منصوبے پر تنقید کی تھی، تو انہوں نے اتحادی جاپان کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کے خدشات کے دوران حتمی فیصلہ روک دیا تھا۔

اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بیان میں بائیڈن نے مقامی صنعت کے تحفظ کے لیے ایک اسٹریٹجک ضرورت کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حصول امریکا کے سب سے بڑے اسٹیل پیدا کرنے والوں میں سے ایک کو غیر ملکی کنٹرول میں رکھے گا اور ہماری قومی سلامتی اور ہماری اہم سپلائی چینز کے لیے خطرہ پیدا کرے گا، اس لیے میں اس معاہدے کو روکنے کے لیے کارروائی کر رہا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں