اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

امریکی صدر کا طلبأ کیلیے قرض سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جوبائیڈن نے طلبأ کے لیے 1.2 بلین ڈالر کا قرضہ منسوخ کر دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ تقریباً 153,000 افراد کے لیے 1.2 بلین ڈالر مالیت کے طلبہ کے قرضے منسوخ کر رہی ہے۔

بائیڈن نے یہ اعلان ایک نئے ادائیگی کے منصوبے کے حصے کے طور پر کیا ہے جو معافی کا تیز ترین راستہ پیش کرے گا۔

- Advertisement -

امریکی رہنما نے گزشتہ سال قرضوں میں ریلیف سے نمٹنے کے لیے دیگر راستے تلاش کرنے کا وعدہ کیا تھا جب سپریم کورٹ نے 430 بلین ڈالر کے طلبہ کے قرضے معاف کرنے کے وسیع منصوبے کو روک دیا تھا۔

بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ کالج کی ڈگری اب بھی ایک بہتر زندگی کا ٹکٹ ہے لیکن وہ ٹکٹ بہت مہنگا ہے اور بہت سارے امریکی اب بھی کالج کی ڈگری کے بدلے غیر مستحکم قرضوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ اقدام خاص طور پر کمیونٹی کالج اور دوسرے قرض لینے والوں کو چھوٹے قرضوں کے ساتھ مدد کرے گا اور بہت سے لوگوں کو پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے طلباء کے قرضوں سے آزاد ہونے کی راہ پر گامزن کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں