جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سزاؤں میں کمی اور معافی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے دورِ اقتدار کے اختتام پر سزاؤں میں کمی اور معافیوں کا اعلان کر دیا۔

صدر جوبائیڈن نے تقریباً 1500 قید کی سزاؤں میں کمی کی ہے اور 39 افراد کو معاف کر دیا ہے جسے وائٹ ہاؤس نے ملک کی جدید تاریخ میں ایک ہی دن میں معافی کا سب سے بڑا عمل قرار دیا ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے 39 لوگوں کو معاف کرنے کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے "کامیاب بحالی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی برادریوں کو مضبوط اور محفوظ بنانے کے عزم” کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں تقریباً 1,500 لوگوں کی سزاؤں میں بھی کمی کر رہا ہوں جو طویل قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جن میں سے اکثر کو آج کے قوانین، پالیسیوں اور طریقوں کے تحت عائد الزامات پر کم سزائیں ملیں گی۔

جمعرات کا اعلان دو ہفتوں سے بھی کم وقت کے بعد سامنے آیا جب بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر کو آتشیں اسلحے اور ٹیکس کی سزاؤں سے معافی دینے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں