تازہ ترین

امریکا میں خوفناک طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی

امریکہ میں طوفان ٹورنیڈو کے باعث خوفناک بگولوں نے بڑے پیمانے پرتباہی مچا رکھی ہے، مختلف حادثات میں 26افراد ہلاک ہوگئے، صدر جو بائیدن نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے طاقتور طوفان سے تباہی کے بعد مسی سیپی کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کے اعلان کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفانی بگولوں نے امریکی ریاستوں میسی سیپی اور ٹینیسی میں معمول کی زندگی درھم برھم کردی طوفان کے ٹکرانے سے ہر سو تباہی ہی تباہی ہے۔

ایک سو ستر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔

میسی سیپی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی نے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے، اب تک لاکھوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق میسی سیپی اور الاباما میں آج بھی طوفانی ہوائیں چلنے، اولے گرنے اور بگولے چلنے کا امکان ہے۔

موسم سے متعلق قومی محکمہ نے باشندوں کو خبردار کیا ہے کہ امدادی کام جاری ضرور ہیں لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ پچھے ماہ وسطی امریکہ میں کئی ٹورنیڈوز آئے تھے، جس کے سبب زبردست تباہی پھیلی تھی اور کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔ ملک بھر میں سرد ہواؤں کے اِس طوفان نے موسم کی شدت کو بڑھا دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -