اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

امریکی صدارتی الیکشن، صدر بائیڈن نے گورنرز سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن کے دوران اپنی ساکھ بچانے کیلئے امریکی صدر بائیڈن نے گورنرز سے مدد طلب کرلی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ گورنرز کی جانب سے امریکی صدر بائیڈن کی الیکشن میں بھرپور حمایت کااعلان سامنے آیا ہے۔

نیویارک، مینی سوٹا اور میری لینڈ کے ڈیموکریٹ گورنرز کی جانب سے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا گیا ہے، تمام گورنروں نے بائیڈن کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

- Advertisement -

گورنر مینی سوٹا کے مطابق امریکی صدر بائیڈن مباحثے میں خراب کارکردگی کے باوجود ٹرمپ سے بہتر ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا صدارتی الیکشن سے دستبرداری کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہونے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔

گزشتہ دنوں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صدارتی مباحثے میں خراب کارکردگی پر جوبائیڈن کی اپنی پارٹی ڈیموکریٹک نے ان سے امریکی صدر بننے کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس حوالے سے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جوبائیڈن نے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہونے پرسنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اگر جوبائیڈن عوام کو بطور بہترین امیدوار قائل نہ کرسکے تو صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں گے۔

غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں بحالی کے آثار پیدا ہو گئے

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ بات امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک اہم اتحادی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں