تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جوبائیڈن نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

نومنتخب صدر جوبائیڈن نے 46ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

کیپٹل ہل میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے ڈونلڈٹرمپ غیر حاضر رہے۔ 150برس بعد پہلا موقع ہے کہ جانے والا امریکی صدرحلف تقریب میں غیرحاضر تھے۔

حلف برداری کی روایات کےمطابق تمام صدور تقریب میں شرکت کرتےہیں۔ ٹرمپ کےنائب صدر مائیک پینس اور قریبی سینیٹر ٹیڈکروز بھی تقریب میں شریک تھے۔

امریکی سپریم کورٹ کےچیف جسٹس جان رابرٹس نے نومنتخب صدر سے عہدے کا حلف لیا۔ جوبائیڈن کا امریکا کے 46ویں صدر کےطور پر حلف اٹھانےکا دیرینہ خواب پورا ہوا۔اوول آفس میں قدم رکھنےکی جوبائیڈن تیسری کوشش میں کامیاب ہوگئے۔بائیڈن نےصدارت کیلئے 1987 اور 2008 کے انتخاب میں بھی حصہ لیاتھا۔

Image

تقریب میں کملاہیرس نےامریکی تاریخ کی پہلی خاتون نائب صدر کاحلف اٹھایا۔ کملاہیرس سےحلف امریکی سپریم کورٹ کی جج سونیاسوٹومیئرنےلیا۔

کملاہیرس نےامریکی سپریم کورٹ کی پہلی لاطینی جج سےحلف اٹھایا۔ کملاہیرس کے والد جمیکا سے تھے جبکہ والدہ بھارت سے ہیں۔کملاہیرس نےخود سونیا سوٹومیئر سےحلف لینے کیلئے درخواست کی تھی۔

Image

امریکا میں روایت ہے کہ جانے والا صدرنو منتخب صدر کی حلف برداری تقریب میں موجود ہوتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اس تقریب میں شریک نہیں‌تھے. ٹرمپ کے بجائے وائٹ ہاؤس کے چیف نئے صدر کا استقبال کیا.

دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کرفیو کا سماں ہے، نیشنل گارڈز کے پچیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ احتجاج کے پیش نظرکئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور امریکی پارلیمنٹ کو جنگلے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈز نے شہر کی اہم سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی ہیں۔

واشنگٹن کے نیشنل مال سمیت کئی دنوں سے بڑے عوامی پارکس تک رسائی بند ہے، ورجینیا اور کولمبیا کے درمیان راستہ بھی بند کیا ہے، علاوہ ازیں درجنوں سب وے اسٹیشنز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -