تازہ ترین

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات کرنے کا عندیہ دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات کرنے کا عندیہ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے آن لائن خطاب میں کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے جوہری معاہدے کی بحالی پر یورپی اور دوسرے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کریں گے۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈ آیت اللہ خامنہ ای نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال کرنا ہے تو باتیں نہیں اقدام کرے، پہلا قدم امریکا کو اٹھانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایرانی صدر کا امریکا سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ ایران نے امریکا سے ٹرمپ کی عائد کردہ پابندیاں ہٹانے کا بھی مطالبہ کررکھا ہے۔

گزشتہ دنوں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن ایران کے ساتھ ختم کیے گئے جوہرے معاہدے کی بحالی کے خواہاں ہیں لیکن وہ ایران کی طرف سے اس دباؤ کو مسترد کرتے ہیں کہ امریکا اس معاملے میں پہل کرے۔

خیال رہے کہ امریکہ نے 2015 میں ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے پر آمادہ ہو گیا تھا۔ تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے براک اوباما انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے اس معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ سخت پابندیاں عائد کر دیں۔

Comments

- Advertisement -