تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گرین کارڈ کیلیے درخواست دینے والوں کیلیے اہم خبر، جو بائیڈن نے پابندی ختم کردی

واشنگٹن : امریکا نے گرین کارڈ کے لیے درخواست دینے والوں کے داخلے پر پابندی ختم کردی، صدر جو بائیڈن نے کہا اسکلڈ ورکرزپرپابندی سےکاروباری شعبے کو نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کا گرین گارڈ کے‌ حوالے سے پابندی کا حکم نامہ منسوخ کرتے ہوئے گرین کارڈ کے لیے درخواست دینے والوں کے داخلے پر پابندی ختم کردی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ٹرمپ نے خاندانوں کوامریکا میں متحد ہونے سے روکا تھا ، اسکلڈ ورکرزپرپابندی سےکاروباری شعبےکونقصان پہنچا۔

امریکی میڈیا کی جانب سے کہنا ہے کہ اس وقت زیرالتوا درخواستوں کا انبارلگاہے،معاملےمیں تاخیرہوگی۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین کارڈ لاٹری ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سہولت کی وجہ سے دہشت گرد امریکا میں داخل ہوتے ہیں۔

خیال رہے گذشتہ سال جنوری میں امریکی سپریم کورٹ نے امیگریشن پبلک چارج قانون پر عمل درآمد کی اجازت دے دی تھی ، نئے قانون کے مطابق حکومتی فنڈز حاصل کرنے والے امیگرنٹس آیندہ گرین کارڈ حاصل نہیں کر سکیں گے جبکہ پبلک فنڈز استعمال کرنے والے تارکین وطن امریکی شہریت کے اہل نہیں ہوں گے۔

نئے قانون کی منظوری کے بعد اب عوامی سہولیات جیسا کہ میڈیکل ایڈ، فوڈ اسٹیمپس اور ہاؤس واؤچرز سے تھوڑے بھی مستفید ہونے والے امیگرنٹس امریکی شہریت کے اہل نہیں رہے۔

نئی پالیسی کے تحت امیگریشن آفیسز قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کو گرین کارڈ دینے سے انکار کر سکتے ہیں اگر وہ عوامی سہولیات استعمال کر رہے ہوں گے، تارکین وطن کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ امریکا پر بوجھ نہیں بنیں گے اور عوامی سہولیات استعمال نہیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -