امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم نے طے کرلیا ہے کہ اردن حملے میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں ہے، امریکا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اردن میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
اس سے قبل امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز پر حملوں کو برداشت نہیں کریں گے، امریکی فوجیوں کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد اپنے بیان میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر افسوس ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو سزا، امریکا کا مَوقِف سامنے آگیا
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کہنا تھا کہ صدر بائیڈن اور میں امریکی فورسز پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے، امریکا اور امریکی فورسز کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات اُٹھائیں جائیں گے۔