واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا تاریخ کے نازک موڑ پر ہے، جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں۔
وائٹ ہاؤس میں اپنے الوداعی انٹرویو میں جوبائیڈن نے کہا سپریم کورٹ خود مختار ہے مگر جوابدہ نہیں، امیر ترین لوگ میڈیا سے لیکر معیشت تک سب کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔
جوبائیڈن نے کہا کہ بے پناہ دولت اور طاقت کا غلط استعمال امریکی عوام کیلئے خطرناک ہے، صدارتی اختیارات کو لامحدود کرنے کا بھی خدشہ ہے۔
’ہم مل کر دنیا کو پُرامن بنائیں گے‘ ٹرمپ کی چینی صدر سے گفتگو
اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے الوداعی حطاب میں کہا تھا کہ نائب صدر کمالا ہیرس اور ٹیم کے ساتھ کی وجہ سے حکومت نے میرے دور میں مشکلات عبور کیں،ہمیں امریکا میں جمہوریت کو محفوظ بنانا ہے،چند امیر لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت آنے پر فکر مند ہوں۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا دور ہے جس سے ہمیں اپنی نئی نسل کو بچانا،مصنوعی ذہانت کو حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ چین نہیں امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہے۔
واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھا ئیں گے، ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بڑی عالمی طاقتوں اور امریکا کے اہم اتحادیوں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔