تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

‘تائیوان کے دفاع کیلیے چین کیخلاف طاقت کا استعمال کریں گے’

امریکی صدر جوبائیڈن نے تائیوان کے دفاع کیلیے چین کے خلاف بھرپور طاقت کے استعمال کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو وہ اس کے دفاع کے لیے طاقت کا استعمال کریں گے۔

صدر بائیڈن نے یہ بیان پریس کانفرنس میں صحافیوں کی جانب سے تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیا۔

امریکی صدر گزشتہ سال عہدہ سنبھالنے کے بعد مشرقی ایشیا کے اپنے پہلے دورے کے دوسرے مرحلے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کا دفاع کرنا امریکا کے لیے ‘عزم’ ہے، امریکا ‘ون چائنہ پالیسی’ سے متفق ضرور ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صرف چین کی ہے لیکن اس کی مکمل وضاحت نہیں کی گئی اور یہ خیال کہ تائیوان کو طاقت کے ذریعے سے حاصل کیا جاسکتا ہے بالکل نامناسب ہے۔

محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کھلے عام امریکا کی پالیسی کے بارے میں غلط بیانی کر رہا ہے۔

دوسری جانب چین نے بائیڈن کے بیان پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں چینی عوام کے پختہ عزم، ارادے اور مضبوط صلاحیت کو کسی طور کم نہیں سمجھنا چاہیے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین کہا کہ چین کے پاس سمجھوتہ یا رعایت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Comments