جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

پیوٹن کیخلاف بغاوت پر امریکی صدر بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کریملن کے خلاف روسی کرائے کے فوجیوں کی ایک روزہ بغاوت روسی نظام کے اندر جدوجہد کا حصہ ہے اور امریکا اور اس کے اتحادی اس میں شامل نہیں تھے۔

ویگنر گروپ کی بغاوت پر امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے واضح کیا کہ ہم ملوث نہیں ہیں ہمارا اس سے کوئی ہے اور نہ لینا دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ہفتے کے آخر میں ہونے والے واقعات کے نتائج اور روس اور یوکرین پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیتے رہیں گے لیکن اس کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا جلد بازی ہوگی۔

- Advertisement -

بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے "صدر زیلنسکی کے ساتھ طویل بات کی” اور انہیں بتایا کہ "ہم یوکرین کے دفاع اور اس کی خودمختاری اور اس کی علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے”۔

اپنے ویگنر گروپ کے جنگجوؤں کی بغاوت کو ختم کرنے کے بعد ویگینر رہنما یوگینی پریگوزن کا کہنا ہے کہ وہ ماسکو میں حکومت کا تختہ الٹنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی سفیر نے ہفتے کے آخر میں بدامنی کے دوران روس سے براہ راست رابطہ کیا اور واضح کیا کہ امریکہ اس میں ملوث نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں