تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

امریکی صدر کا نائن الیون کی خفیہ دستاویزات سے متعلق اہم بیان

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے نائن الیون حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات آئندہ چھ ماہ میں جاری کرنے کے حکم نامے کردئیے گئے ہیں۔

جوبائیڈن نے تاکید کی کہ محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیاں دستاویزات جاری کرنے کے جائزے کی نگرانی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 2 ہزار 977 بے گناہ لوگوں کے خاندانوں کے درد کو نہیں بھولنا چاہیے، یہ لوگ امریکا کی تاریخ کے بدترین دہشت گرد حملے میں مارے گئے تھے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران کیے گئے اپنے وعدے کو پورا کرنے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوتے ہیں تو اٹارنی جنرل کو نائن الیون سے متعلق تمام دستاویزات پبلک کرنے کا حکم دیں گے۔

بائیڈن نے کہا کہ اس حکم میں امریکی اٹارنی جنرل سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اگلے چھ ماہ کے دوران غیر قانونی دستاویزات کو عوامی طور پر جاری کرے۔

یاد رہے کہ نائن الیون کے سیکڑوں متاثرین کے اہل خانہ نے گزشتہ ماہ ایک خط میں بائیڈن کو کہا تھا کہ اس سال حملوں کی 20 سال مکمل ہونے کی تقریب میں انہیں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا جب تک کہ وہ حملے سے متعلق حکومتی شواہد کو سامنے نہیں لاتے۔

Comments

- Advertisement -