تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

سیاہ فام جنرل براؤن امریکی فوج کے نئے سربراہ نامزد

واشنگٹن: سیاہ فام جنرل چارلس کیوبراؤن کو امریکی فوج کا نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے نئے چیف کی نامزدگی کا اعلان کیا، جنرل براؤن اس وقت امریکی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل چارلس جنرل مارک ملی کی جگہ لیں گے جن کی مدت ستمبر میں ختم ہو رہی ہے۔

جنرل چارلس براؤن دوسرے سیاہ فام چیف ہونگے اس سے قبل جنرل لولن پال اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیردفاع لائیڈ آسٹن اورچیف آف اسٹاف سیاہ فام ہیں۔

Comments