تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امریکی صدر کا روس کی شکست تک یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے جنگ میں روس کی شکست تک یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں نیٹو اتحاد کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے غیر معینہ مدت تک یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس وقت تک اپنی مدد جاری رکھے گا جب تک یوکرین کو اس بات کا یقین نہ ہو جائے کہ اس نے روس کو شکست دے دی ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ان کی انتظامیہ روس کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کو جلد ہی مزید 800 ملین ڈالر کی سیکورٹی امداد فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی امریکی امداد میں جدید فضائی دفاعی نظام، کاؤنٹر بیٹری ریڈار اور ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سٹمز کے لیے اضافی گولہ بارود شامل ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ان کی انتظامیہ باضابطہ طور پر سیکورٹی امداد کی تفصیلات جاری کرے گی۔

اجلاس میں نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کی امداد جاری رکھی جائے گی اور تعاون کا سلسلہ برقررا رکھا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -