جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹرمپ کے حامیوں کو ’کوڑا کرکٹ‘ کہنا جوبائیڈن کو مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

جوبائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو کوڑا کرکٹ کہنے پر وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے بیان کی ٹرانسکرپٹ میں تبدیلی کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اسٹینو گرافرز نے ٹرانسکرپٹ میں تبدیلی کو پروٹوکول کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرانسکرپٹ میں تبدیلی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے جوبائیڈن کے تبصرے کی ٹرانسکرپٹ میں تبدیلی کی۔

- Advertisement -

نیشنل آرکائیوز کو موصول اور پریس آفس سے جاری ٹرانسکرپٹ میں تضاد ہے، وائٹ ہاؤس کے اسٹینوگرافرز نے ٹرانسکرپٹ میں تبدیلی کو پروٹوکول کی خلاف ورزی قرار دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کے حامیوں کو کوڑا کرکٹ قرار دیا تھا، امریکی صدر کے بیان کے بعد کملاہیرس اور پارٹی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

بائیڈن جو کہ ایک ڈیموکریٹ ہیں نے ٹرمپ اور دیگر رپبلکن رہنماؤں کے الزام لگانے کے بعد جلدی سے وضاحت جاری کی کہ ان کی بات کا مقصد ٹرمپ کے تمام حامیوں کی تذلیل کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ ریلی میں ہونے والے "نفرت انگیز بیانیے” کی مذمت کر رہے تھے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر جا بیٹھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ سبز اور نارنجی رنگ کی ہلکی جیکٹ پہننے (کچرا اٹھانے والوں کا یونیفارم ) ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔

ٹرمپ گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے لیے امریکی ریاست ونکونسن پہنچے تھے اور بوئنگ طیارے سے اترنے کے بعد وہ سیدھا ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا بیٹھے جو ان کے انتظار میں تھا جب کہ بعد ازاں انہوں نے کچرا اٹھانے والے ملازمین کے مخصوص جیکٹ پہن کر ریلی سے خطاب بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں