بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

طیب اردوان کو جوبائیڈن کا سیلوٹ، ویڈیو مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی کے دارالحکومت روم میں جی 20 اجلاس کے موقع پر صدر رجب طیب اردوان کو امریکی صدر جوبائیڈن نے ‏ملٹری سیلوٹ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

رسمی فوٹوشوٹ کے لیے اجلاس میں شریک سربراہان جمع ہو رہے تھے کہ اس دوران امریکی صدر نے طیب اردوان ‏کو دیکھ کر ملٹری انداز میں سیلوٹ کیا۔

ترک صدر نے سیلوٹ کے جواب میں دل پر ہاتھ رکھا، جوبائیڈن نے مصافحہ کے بعد افریقی رہنما کو صدر ایردوان ‏کے حوالے سے تعریفی کلمات کہے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملنے کے لیے آئے۔ اقوام متحدہ ‏کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ثالثی کی اور مودی کے ساتھ ملاقات کے لیے آئے۔ صدر ایردوان اہل کشمیر ‏اور پاکستان کے پرزور حامی ہیں، اور اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق میں مسلسل تقاریر کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں