اشتہار

انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان، اخبار فروش کا بیٹا بازی لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیم بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوئم کامرس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا، اخبار فروش کے بیٹے نے تعلیمی میدان میں جھنڈے گاڑ دیے۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کامرس ریگولر گروپ سال دوم 2019 کےنتائج کااعلان کیا، انس حبیب 88 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔

رزلٹ کے مطابق دوسری پوزیشن لینے والے مزمل احمد نے 87 فیصد نمبرز حاصل کیے اسی طرح اروبہ محمد 86 فیصد نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آئیں۔

- Advertisement -

انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق امتحانات میں 4 ہزار 321 طلبا نے حصہ لیا جن میں سے کامیابی کا تناسب 30 فیصد ہی رہا۔

null

null

یاد رہے کہ میٹرک کے بعد مزید تعلیم جاری رکھنے کے لیے طالب علم انٹرمیڈیٹ میں اپنی رجسٹریشن کراتے، جس کے بعد وہاں سے 11ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات پاس کر کے ہی گریجویشن کے لیے یونیورسٹی تک جاسکتے ہیں۔

اگر صرف انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کی ہی بات کی جائے تو ہرسال ہزاروں کی تعداد میں طالب علموں کی رجسٹریشن مختلف اسکولوں اور کالجز کے توسط سے ہوتی ہے جبکہ تعلیمی ادارے نہ جانے والے بچے پرائیورٹ رجسٹریشن کروا کے امتحانات دیتے ہیں۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے امتحانات کے نتائج ویب سائٹ پر جاری کیے جاتے ہیں جہاں رول نمبر درج کر کے طالب علم اپنا رزلٹ باآسانی دیکھ سکتا ہے، علاوہ ازیں ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی نتائج معلوم کیے جاسکتے ہیں۔

میسج کے ذریعے رزلٹ معلوم کرنے کا طریقہ

اگر میسج کے ذریعے معلوم کرنا ہو تو ٹیکسٹ میسج میں جاکر رول نمبر درج کریں اور اسے 8583 پر سینڈ کردیں، چارجز صرف ایک روپے ادا کرنا ہوتے ہیں۔

https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/2556708817742818/

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں