جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کورنگی مہران ٹاؤن فیکٹری سانحے کے بعد بڑا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں کورنگی مہران ٹاؤن فیکٹری سانحے کے بعد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کورنگی مہران ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ کے ڈی اے نے 1401پلاٹس مالکان کو خطوط جاری کردیے جس میں کہا گیا ہے کہ الاٹیز اصل دستاویزات کے ساتھ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں پیش ہوں۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ قوانین پر عمل نہ کرنے پر تعمیرات کو گرا دیا جائے گا۔ محکمہ کے ڈی اے نے اشتہارات کے ذریعے بھی الاٹیز کو آگاہ کردیا ہے۔

- Advertisement -

سانحہ مہران ٹاؤن کے بعد کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اس ضمن میں حتمی فہرست جاری کردی۔

خیال رہے کہ سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کے 25دن بعد کارروائی تشہیری مہم تک محدود ہے۔ کے ڈی اے پلاٹس کی واگزاری کے لیے ٹھوس اقدام میں اب بھی ناکام ہے۔ مہران ٹاون اوورسیز اسکیم پر بڑے پیمانے پر مافیا قابض ہے۔

سانحہ مہران ٹاؤن : 4 افسران کی مجرمانہ غفلت، چالان میں اہم انکشافات

یاد رہے کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں چمڑا رنگنے کی فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں فیکٹری کے 16 ملازمین جاں بحق ہوگئے تھے۔ بعد ازاں پولیس نےواقعہ کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کر کے فیکٹری کے چوکیدار، منیجر اور سپر وائزر کو حراست میں لیا اور پھر کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں