اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا ایکشن،1 ارب مالیت سے زائد کی چینی برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1 ارب مالیت سے زائد کی چینی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹائیگرز فورس رضا کاروں کی خفیہ اطلاعات پر پنجاب میں چھاپوں کے دوران 16 ہزار ٹن سے زائد ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کر لی گئی، چینی کی قیمت1.1 ارب روپے ہے۔ چینی شوگر ملز اور پرائیویٹ مافیا نے اسٹور کر رکھی تھی، ضبط کی گئی چینی مارکیٹ ریٹ کے مطابق بیچی جائے گی۔

صوبہ پنجاب میں کارروائیوں کے دوران آٹے کا 716 ٹن غیر قانونی ذخیرہ بھی پکڑا گیا،پنجاب حکومت نے 28 ملین روپے کا آٹا قبضے میں لے لیا،2 ہزار ٹن ذخیرہ کیے گئے چاول و دیگرمصالحہ جات بھی برآمد کیے گئے، ذخیرہ شدہ چاول کی مالیت 330 ملین روپے ہے۔

بڑے کریک ڈاؤن میں 2 ارب روپے سے زائد کا سامان برآمد کیا گیا، پنجاب حکومت نے سامان تحویل میں لے لیا،مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیا جائے گا، چھاپوں اور برآمد شدہ سامان کی تفصیل سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا۔

وزیراعظم نے بروقت کارروائی پر پنجاب حکومت ،چیف سیکریٹری،انتظامیہ کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی پکڑیں یا سبسڈی دیں،غریب کو آٹا سستا فراہم کریں،ہر حال میں آٹے کی قیمت پرانی سطح پر بحال کی جائے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ناجائزہ ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں