تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ڈزنی فلموں کے حوالے سے بڑا اعلان

امریکی والٹ ڈزنی کمپنی نے ڈزنی فلمیں سینما گھروں میں پیشگی ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سال 2021 کی تمام فلمیں خصوصی طور پر سینما گھروں میں پہلے ریلیز کی جائیں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ڈزنی کمپنی نے یہ فیصلہ لوگوں کو دوبارہ سینما گھروں کی طرف متوجہ کرنے کے لیے کیا جو عالمی وبا کی وجہ سے بند کر دیے گے تھے، اس اقدام سے سینما کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی۔

والٹ ڈزنی کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ ‘شنگ چی’ اور ‘دی لیجنڈ آف ٹین رنگز’ کے کامیاب تھیٹر ریلیز کے بعد سامنے آیا ہے۔ دی لیجنڈ آف ٹین زنگز فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 9 کروڑ 2 لاکھ ڈالرز کا کاروبار کیا۔

خیال رہے کہ ڈزنی فلم کے سی ای او باب چاپیک نے رواں سال ٹین رنگز پر ایک فلم بنائی تھی جو عالمی کورونا وبا کے آغاز میں سینما گھروں کے ساتھ آن لائن ریلیز کی گئی تھیں۔

نئی ڈزنی فلمیں سبسکرپشن ڈزنی یا اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے سے 45 دن پہلے سینما گھروں میں چلائی جائیں گی، اس حکمت عملی سے لوگ سینما گھروں کا رخ کریں گے اور اس طرح سینما کی رونق بحال ہوگی۔

Comments

- Advertisement -